• news

مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرانے کا الزام غلط ہے: فہمیدہ مرزا

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مراز نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرانے کا الزام بے بنیاد ہے، سعیدغنی نے حقائق کے برعکس آئینی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے صوبائی وزیر سعید غنی کے الزامات پر سپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ فہمیدہ مراز کا کہنا تھا کہ میں نے مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرائی، سعید غنی کے الزامات بے بنیاد، غیر آئینی اور غلط ہیں، سعید غنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سعید غنی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، سعیدغنی نے رولز آف بزنس کی بھی خلاف ورزی کی۔

ای پیپر-دی نیشن