آیا صوفیا کو بطور مسجد بحال کرنا طیب اردگان کا جراتمندانہ فیصلہ: پرویز الٰہی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو آیا صوفیا میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 15 ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا رجب طیب اردگان کا جراتمندانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ آیا صوفیا مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے۔