• news

آیا صوفیہ میں 24 جولائی کو پہلی نماز ادا کی جائیگی:اردگان کا اعلان

استنبول (صباح نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی عمارت آیا صوفیہ میں 24 جولائی کوپہلی نمازادا کی جائیگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا خود مختار حق استعمال کیااور حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا سر برینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے زخم ہمارے دلوں میں زندہ ، شہدا کو بھولے نہ بھولیں گے ،ہم بوسنیائی بھائیوں کیساتھ کئے گئے ظلم کو نہیں بھولے گے انصاف کے حصول کی جدوجہد میں بوسنیا کے شانہ بشانہ رہیں گے، تقریباً پونے پانچ سو سال تک مسجد رہنے والی اس تاریخی عمارت کو 1930 کی دہائی میں میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو اقوام متحدہ کاادارہ یونیسکوعالمی ورثہ قراردے چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسکو نے ترکی سے کہا تھا کہ وہ اس کی حیثیت تبدیل نہ کرے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد جیسے ہی رجب طیب اردگان نے صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تو لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد دیوانہ وارآیا صوفیہ کے باہر اکٹھی ہو گئی۔ اس موقع پر انتہائی پرجوش انداز میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن