پاکستان ‘چین کے ماہرین کا کروناکیخلاف مشترکہ کوششیں مزید مربوط کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان اور چین کے صحت کے ماہرین نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کووڈ 19 کے خلاف مشترکہ کوششوں مزید مربوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے ماہرین نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ وہ وائرس کے خلاف کوششوں میں اپنے اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کریں گے، باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس کانفرنس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اور چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے شعبہ کے سربراہ کے علاوہ پاکستان میں چین سفیر یائو ژنگ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ کووڈ 19 کیلئے ویکسین کی تیار میں دونوں ملک تحقیق اور ترقی میں اشتراک کریں گے۔