• news

منشیات برآمدگی کیس ‘رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور سماعت 22 جولائی تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ایم این اے کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل سید فریاد نے عدالت میں موقف اختیار کیا رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بنا پر پیش نہیں ہو سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن