ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کیساتھ وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات
لاہور (نیٹ نیوز) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام آج سے ملک بھر میں امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 3 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے متعلق خصوصی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں۔ امتحانات 16 جولائی تک جاری رہیں گے۔ ملک بھر میں 2 ہزار 166 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں مڈل سے عالمیہ یعنی ایم اے تک کے درجات کا ملک بھر میں ایک ہی وقت میں ایک پرچہ ہوگا۔ وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے موجودہ مشکل حالات میں امتحانات کے انعقاد کو وفاق المدارس کی انفرادیت قرار دیا۔