• news

کراچی: آغا سراج درانی کا چوکیدار گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی( آن لائن ) کر اچی کے علاقے ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھاجب کہ گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن