• news

اراضی پر قبضے کا الزام‘ پی ٹی آئی سینیٹر حلیم عادل کیخلاف نیب کی تحقیقات شروع

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن کے بعد نیب نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ کے سینئر رہنما اور ایم پی اے حلیم عادل شیخ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ملیر کی 257 ایکڑ زمین پر قبضے کیے اور بعد میں اس کو بیچ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ زمینوں پر قبضے اور فروخت کے بعد قومی احتساب بیورو نے ڈپٹی کمشنر ملیر سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر ملیر نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ کاغذات 27 جولائی تک نیب میں جمع کروائیں۔ حلیم عادل پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن