• news

شجاعت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں گئی: فضل الرحمان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم پر پی پی کا مؤقف واضح ہے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اچھی بات چیت ہوئی کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے کے الیکٹرک معاہدے کی تفصیلات معلوم نہیں کراچی کے عوام بجلی چاہتے ہیں بجلی بلوں کا بوجھ عام آدمی پر نہ ڈالا جائے سانحہ بلدیہ کے حکام سے کہا کہ عدالت اس پر کوئی فیصلہ دے سکتی ہے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ یہ حکومت جعلی ہے پاکستان کی معیشت آج بیٹھ چکی ہے دھاندلی کے ذریعے ناجائز اور جعلی حکومت مسلط ہوئی چودھری شجاعت حسین نے ہماری دور اندیشی اور سنجیدگی کی تعریف کی چودھری شجاعت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں گئی؟ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شجاعت حسین کا پورا بیان دینا چاہئے تھا ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم پر دھاوا بولنے کا مشورہ ہو رہا تھا تو پھر وہ بیچ میں آئے بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا چودھری شجاعت حسین نے پھر باضابطہ مذاکرات شروع کئے شجاعت نے ہماری دور اندیشی اور سنجیدگی کی تعریف کی وہ پھر یہ بھی بتا دیں ان کے ذریعے جو معاملہ طے ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی شجاعت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی ہے واضح کر دیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی تبضرہ نہیں کر سکتا لندن اور کراچی کی ایم کیو ایم پارٹی کا داخلی معاملہ ہے۔ اس حکومت کو لانے والے بھی جرم دار ہیں،دریں اثناء فضل الرحمٰن نے رضا ربانی سے ملاقات میں سیاسی صورتحال،18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈ پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا، کہا گیا ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جا سکتا،ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن