پھول نگر:دودھ کی گاڑی پر فائرنگ،تین افراد شدید زخمی
پھول نگر (نامہ نگار )سابق دشمنی کی بنا پر نواحی گائوں نتھے خالصہ مائنر مین پانچ افراد کی دودھ والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ۔گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ۔اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا ۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارکارروائی جاری ہے۔