سانگلاہل: منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،بیٹی جاں بحق ، باپ زخمی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد روڈ غلہ منڈی موڑ پرتیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نوجوان اعجازاحمد ملک شدید زخمی اور اسکی 10 سالہ بیٹی حرم فاطمہ موقع پر دم توڑ گئی،ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔تھانہ سٹی پولیس نے اعجاز احمد ملک کی درخواست پر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کردیا ۔