• news

قومی کرکٹرز کے پریکٹس میچز، کوچز کی ٹپس، آج ڈربی شائرروانگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ووسٹر کے بائیو سیکیورماحول میں قرنطینہ کررہی ہے جہاں وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی مختلف تربیتی سیشنز اور انٹراسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔قومی کرکٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران پریکٹس میچ کھیلا کوچنگ سٹاف نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا‘پریکٹس میچ کے بعدکھلاڑیوں نے آرام کیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعدآج ڈربی شائر روانہ ہوگی ‘ قومی ٹیم 15 سے 30 جولائی کو پریکٹس، انٹرسکواڈ میچز کھیلنے کے بعد یکم اگست کو مانچسٹر روانہ ہو گی جہاں 5 سے 9 اگست میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی‘ قومی ٹیم 10 اگست کو ساؤتھمپٹن روانہ ہو گی جہاں 13 سے 17 اگست کو دوسرا ٹیسٹ میچ ‘21 سے 25 اگست کو تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کے بعد 26 اگست کو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے مانچسٹر روانہ ہو جائیگی‘ 28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی، ‘30 اگست کو دوسرا اور یکم ستمبر کو تیسرا میچ کھیلا جائیگا‘قومی ٹیم 2ستمبر کو لاہور روانہ ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن