• news

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ کا لوگو پہننے سے انکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکہ کے لاس اینجلس لیکرز باسکٹ بال کلب کے کھلاڑی لی بورن جیمز نے میچ کے دوران سماجی انصاف کے پیغام’’بلیک لائیوز میٹر‘‘کے لوگو کو شرٹ پر پہننے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جرسی کی پشت پر کچھ بھی چسپاں کرنے کی ضرورت نہیں ‘لوگ میرے مشن کو سمجھتے ہیں ۔کلب نے کھلاڑیوں کو جرسی کی پشت پر اپنے نام کی بجائے سماجی انصاف کے حوالے سے تحریر پہننے کیلئے کہا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن