عید پر عوام کی لاپرواہی کرونا کو ایک بار پھر بے قابو کر سکتی ہے: گورنر پنجاب
لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کرونا کو ایک بار پھر بے قابو کر سکتی ہے۔ کرونا کاپھیلا ئو روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سوا کوئی آپشن نہیں' کرونا کیخلاف تاریخی کردار پراین ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عید الفطر پرعوام نے ک رونا کو سنجیدہ نہیں لیا جسکی وجہ سے کرونا کی وباء میںآنیوالی شدت سب نے دیکھی ہے اب اگر ایسی ہی غلطی عید الاضحی پر کی گئی تو اسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے۔ اس لیے کرونا سے بچائو اور اسکے کو پھیلائو کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملد درآمد کیا جائے۔ مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان حالات میں بھی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ مسلسل 10 روز 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے والی دنیا کی تیسری مارکیٹ بن گئی۔ کاروباری حجم میں 6 ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ملکی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پرحکومت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم اور عوام کو آسان شرائط پر قر ضے دینے کا حکومتی فیصلہ بھی تاریخ ساز ہے۔گورنر پنجاب نے کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میںبے گناہ کشمیر یوں کی نسل کشی اور بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے دنیا کو اس سخت نوٹس لینا چاہیے۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑیں گے۔