• news

سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتی سائیکالوجیکل اٹیچیوڈ ٹیسٹ بھی ہوں گے

لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ گریڈ سترہ کی بھرتی کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ آن لائن درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا سائیکالوجیکل اور اٹیچیوڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کیلئے آٹھ مضامین میں پچاس فیصد نمبر لے کر پاس ہونا ضروری ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن