دوحہ معاہدے پر عملدرآمد‘ بین الافغان مذاکرات بہت اہم: طالبان
کابل (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے پر عملدرآمد اور بین الافغان مذاکرات کا شروع ہونا بہت اہم ہے۔ اگر کوئی پہلے جنگ کا خاتمہ اور پھر مذاکرات چاہتا ہے تو یہ غیر منطقی بات ہے۔ جنگ اس لئے جاری ہے کیونکہ اس کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں۔ غیر ذمے دارانہ بیانات اور الزامات مسئلے کو حل نہیں کر سکتے۔ قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات ہی مسئلے کا منطقی حل ہیں۔