• news

افغانستان: بم دھماکہ،جھڑپیں، 4پولیس اہلکار، 6شہری، 12جنگجو ہلاک

دائی کنڈی+غزنی (اے پی پی+شِنہوا) افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ کا کہنا کہ دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب ایک گاڑی جغتو شہر سے جا رہی تھی۔ قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کی جانب سے کیے گئے حملو ں میں 23 شہری مارے گئے ہیں اور یہ جرائم نا قابلِ قبول ہیں۔ قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے حالیہ ایک ہفتے میں 16 علاقوں میں پر تشدد کارروائیاں کیں، جس دوران 23 شہری لقمہ اجل بن گئے۔ افغان صوبے دائی کنڈی کے صوبائی پولیس سربراہ نقیب اللہ ملستانی کے مطابق طالبان نے اتوار کی صبح پٹو ضلع کے تامزان علاقے میں ایک سکیورٹی چو کی پر حملہ کر دیا، جس کے بعدجھڑپ شروع ہو گئی جس میں 12 طالبان، 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن