چین کی جانب سے سخت قوانین کا نفاذ کے ردعمل میں برطانیہ کی ہانگ کانگ کے رہائشیوں کیلئے ویزوں کی پیشکش
ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)چین کی جانب سے سخت قوانین نافذ کرنے کے ردِ عمل میں برطانیہ نے ہانگ کانگ کے لاکھوں رہائشیوں کو برطانوی شہریت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ’برٹش نیشنل اوورسیز‘ درجہ رکھنے والے ہانگ کانگ کے رہائشی اور ان کے اہل خانہ برطانوی شہریت حاصل کر پائیں گے۔