• news

حکومت مارکیٹ میں سرمایہ کی قلت ختم کرنے کیلئے آگے آئے:اسلم طاہر

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے ری فنڈز کے کلیمز کی ادائیگی کے مراحل کو تیزی سے مکمل کرنے پر زور دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم کرنے کے لئے خود بھی میدان میں آئے ،برآمدات کے فروغ کیلئے ایڈ ہاک ازم اور آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی ترک کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر ،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن