• news

انٹربنک میں ڈالر 28پیسے مہنگا‘ سونا 350روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 250روپے تولہ ہو گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 93664 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ ہوا اور کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 166 روپے 63 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 167 روپے پر برقرار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن