سرکاری ملازمین کو فارغ یا پنشن ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد: شہباز گل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو فارغ یا پنشن ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی خبریں وہ پھیلا رہے ہیں جن کی گردن پر عمران خان کا ہاتھ ہے۔ کرپٹ افراد بچ نہیں سکتے، ایسے حالات میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔