• news

متحدہ کو ایک اور عہدہ‘ صلاح الدین وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی مقرر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت میں ایک اور عہدہ دے دیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی بنا دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے صلاح الدین حیدرآباد سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں۔ مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی ذمہ داریوں اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن