حکومت کاٹیکس فری بجٹ پیش کرناخوش آئند اقدام ہے:سیٹھ ہمایوں احمد
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف تاجر ونگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیٹھ ہمایوں احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاجران کو مستحکم کرنے کے لیے ٹیکس فری بجٹ خوش آئند اقدام ہے ۔کچھ نام نہادتاجر تنظیم حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کر رہے تھے۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران اتحاد کے صدر ملک ہمایوں شہزاد، حافظ محمد اکمل ، چودھری مظہر حسین وڑائچ سمیت تاجران کی کثیر تعداد موجود تھی۔سیٹھ ہمایوں احمد کا کہنا تھا کہ نام نہاد تاجر تنظیم ’’ہارن بجائو ،حکومت جگائو‘‘ کا نعرہ لگا کر اصل میں ’’ہارن بجائو ، چور بچائو ‘‘کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں ۔