گھر پر جعلی ادویات تیار کرنیوالا گرفتار
قصور+ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)پتو کی میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ کا جعلی میڈیسن تیار کرنیوالے کے گھر پرچھاپہ۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے دوران کارروائی کثیر تعداد میں ادویات پکڑ لیں۔ ملزم نوید نے بدر کالونی میں گھر کرایہ پر لیکر عرصہ دراز سے مارکیٹ میں جعلی ادویات فروخت کرتا تھا۔ اے سی آصف علی ڈوگر نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔