علی زیدی منہ چھپانے کے بجائے پھر الزامات لگا رہے ہیں: سعید غنی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے علی زیدی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ علی زیدی منہ چھپانے کی بجائے پھر الزامات لگا رہے ہیں۔ علی زیدی چول نہیں بلکہ مہا چول ہے۔ علی زیدی انکشافات کرنے چلے تھے اور آج پی ٹی آئی کو وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔ علی زیدی جواب دیں وہ کیوں عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام کہتے تھے؟۔ بلاول بھٹو پر الزامات سے پہلے علی زیدی اپنے گریبان میں جھانکیں، عوام انتظار کر رہے ہیں کب علی زیدی‘ عزیر بلوچ سے پی ٹی آئی کے تعلقات پر سچ بولتے ہیں۔