• news

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی ۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔پاکستان عوامی تحریک کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع ،دلائل مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن