• news

اگلے2 سال میں پاکستان میں 32 نئے تھری اور ٹوسٹار ہوٹلز بنیں گے: زلفی بخاری

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئے اور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے، اگلے دو سال میں پاکستان میں بتیس نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلے سال میزبانی کریگا، ورلڈٹوررازم فورم میں3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن