سی پیک کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 473 ملین روپے کا فنڈ مختص
اسلام آباد(اے پی پی) حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس بیورو کے دفاتر سست، گوادر، خضدار، تربت،مانسہرہ اور گلگت میں تعمیر کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جا سکیں۔جبکہ سوات مینگورہ سنٹرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لیے بھی 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ہاؤسنگ وتعمیرات کے ایک اور منصوبے کوئٹہ میں گرلز کالج کی تعمیر کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔