ذکا اشرف شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منتخب
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری ذکا اشرف پنجاب کے چیرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ میاں فیصل اور چوہدری وحید ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ اجلاس گذشتہ روز ایسوسی ایشن کے دفتر واقع لاہور میں ہوا۔ جس میں ایسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں چوہدری ذکاء اشرف چیرمین، میاں فیصل اور چوہدری وحید ممبران میں شامل ہیں۔ اجلاس میں شامل انڈسٹری کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر نئی ایگزیکٹو کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سبکدوش ہونے والی کمیٹی نے بھی تعاون کا اظہار کیا۔ چوہدری ذکاء اشرف نے انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور تمام ممبران کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے سکبدوش ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی اور چیرمین کا شکریہ ادا کیا۔