• news

اقوام متحدہ کے نامزد افراد کے بنک اکاونٹس کی بحالی کے بارے میں12جولائی کو انگریزی اخبار کی خبر گمراہ کن ہے،دفترخارجہ

اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نامزد کردہ افراد کے بنک اکاونٹس کی بحالی کے بارے میں 12 جولائی 2020 کو انگریزی اخبار میںشائع ہونے والی خبر غلط اور گمراہ کن ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے پاکستان میں بنک کھاتے فعال نہیں کئے گئے۔ اقوام متحدہ کے نامزد کردہ افراد پر مطلوبہ مالی پابندیاں بشمول بنک اکاونٹس منجمندہونے کے حکم کا اطلاق بدستور جاری اوراقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے کڑی نگرانی میں ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو۔این۔ایس۔سی) 1267پابندیوں کی کمیٹی نے 2019 میں نامزد کردہ افراد کو بنیادی اخراجات کا استثنی دیا تھا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دئیے گئے استثنی کی شقوں کی روشنی میں فراہم کیاگیا۔ استثنیمتعلقہ افراد کو اپنے بنیادی اخراجات اور ضروریات پوری کرنے کے لئے دیاگیا تھا جس میں بنک کھاتوں کی بحالی یا انہیں فعال کرنے کا دخل نہیں تھا۔ قانون کے مطابق استثنی پر عمل درآمد اور اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں اس نوع کی خبریں شائع کرنے سے قبل متعلقہ حکومتی محکموں سے حقائق کی تصدیق سے متعلق احتیاط برتی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن