• news

افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنا کشمیر سے غداری ہے: علامہ زبیر

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کے حکومتی فیصلے کو کشمیریوں کے خون سے غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہداء کشمیر کے روز حکومت کا یہ ایک شر مناک اقدام ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت فوری طور پر فیصلے کو واپس لے۔ سوموار کے روز پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ حکمران نریندر مودی کو اتنا کیوں خوش کرنا چاہتے ہیں؟۔ نریندر مودی اور اسکی فوج بے گناہ کشمیر یوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ ہمارے کبھی مندر بنانے کا اعلان کر کے مودی کی خوشامد کرتے ہیں تو کبھی یوم شہدائ￿ کشمیرکے روز افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی پوچھتے ہیں کہ کیا یہ آپ خارجہ پالیسی کی کامیابی ؟ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے خون کیساتھ کسی قسم کی غداری کو برداشت نہیں کر یں گے اور حکمرانوں کے اس ظالمانہ اور شرمناک فیصلے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ حکمرانوں کو چاہئے وہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج کی دہشت گردی کو دنیا میں بے نقاب کریں اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن