کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 2 افراد رحیم یار خان ہسپتال میں دم توڑ گئے
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) کالا یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک بہادر پور کے رہائشی 60 سالہ ریاض احمد اور صادق آباد کی رہائشی 60 سالہ نذیراں بی بی کو ورثاء نے کالا یرقان میں مبتلا ہونے پرہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔