• news

کراچی میں لوڈ شیڈنگ، نیپرا کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نیپرا کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئی۔نیپرا کی ٹیم ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسو کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ معاملے پر انکوئری کرے گی ۔ نیپرا کی ٹیم نے کراچی پہنچ کر کے الیکٹرک حکام سے انکوائری شروع کر دی ہے، نیپرا ٹیم کراچی کے شہریوں سے بھی ملے گی اور لوڈشیڈنگ کا ڈیٹا جمع کرے گی ۔نیپرا کی ٹیم کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کا دورہ بھی کرے گی اور بجلی پیداوار سمیت فیول فراہمی سے متعلق تفصیلات بھی جمع کرے گی جس کے بعد کمیٹی اس ہفتے کے آخر تک رپورٹ نیپرا اتھارٹی کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ نیپرا نے 10 جولائی کو کراچی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اسلام آباد میں عوامی سماعت کی تھی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر کھوسو کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم کو کراچی جاکر کے الیکٹرک کی طرف سے بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن