• news

حکومتی قرضے 344 کھرب 89 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کے قرضے 344 کھرب 89 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 23 ماہ میں قرض کے بوجھ میں 10 ہزار 277 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ حکومت نے اوسطا ہر روز 14 ارب 68 کروڑ روپے قرض لیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں تئیس ماہ کے دوران 42.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم اس دوران 102 کھرب 77 ارب 10 کروڑ روپے کے اضافے سے 344 کھرب 89 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 23 ماہ کے دوران حکومت نے ملکی ذرائع سے 70 کھرب 97 ارب روپے کے نئے قرضے لئے جس سے ملکی قرضوں کا حجم 235 کھرب 13 ارب 20 کروڑ روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ بیرونی قرضے اس دوران 31 کھرب 80 ارب 20 کروڑ روپے کے اضافے سے 109 کھرب 76 ارب روپے تک پہنچ گئے تاہم وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں سٹیٹ بینک کے پاس ڈپازٹس میں موجود دوست ممالک سے لیے گئے۔ تقریبا پانچ ارب ڈالر شامل نہیں۔ ان قرضوں کو حکومت سٹیٹ بینک کے واجبات میں شمار کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن