• news

6لاکھ 67 ہزار ٹن گندم کی درآمد کیلئے 141 پرمٹ جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے گندم کی درآمد کا عمل تیز کر دیا۔ ایسا ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے کیا گیا۔ حکومت نے 6 لاکھ 67 ہزار ٹن گندم کی درآمد کیلئے 141 درآمد کنندگان کر پرمٹ جاری کر دیئے۔ ایک ہفتے میں باقی ماندہ گندم کی درآمد کیلئے پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔ حکومت نے مجموعی طورر پر 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ گندم روس‘ یوکرائن اور بلغاریہ سے درآمد کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ حکام کے مطابق گندم کی درآمد پر کسی قسم کا ٹیکس، ڈیوٹیز لاکھو نہیں ہوں گے۔ گندم کی درآمد پر 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ گندم کی درآمد پر گیارہ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد نہیں ہوگا۔ گندم کی درآمد پر چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی بھی چھوٹ ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن