• news

مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں آپریشن، متعدد نوجوان گرفتار: بھارت بوکھلا گیا، علی گیلانی

سرینگر(اے پی پی/ کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سینئرحریت رہنما محمد اشرف صحرائی اور جماعت اسلامی کے کچھ کارکنوں کی گرفتاری اور ان پرکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ قابض بھارتی حکام کی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا ایک اور ثبوت ہے۔ سید علی گیلانی نے اپنے ٹویٹ پیغامات میں کہاکہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے قابض حکام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے برعکس اسے تحریک آزادی کشمیر کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے جابرانہ اقدامات کے سامنے نہیں جھکیں گے اور حق خودارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ادھر پلوامہ میں بھارتی فوج نے گھر گھر تیلاشی لی داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے۔ متعدد نوجوانوں پکڑ لئے دریں اثناء مفتی اعظم نصیر الاسلام نے کہا ہندوتوا کی ذہنیت کے باعث بھارتی حکومت عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے قربانی کا کوئی متبادل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن