آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے ، شہباز شریف
لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ( ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف نے ترک زبان میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ممالک کی اپنی اپنی قانون سازی اور عدالتی نظام ہے، آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔شہباز شریف نے مزید لکھا کہ تمام اسلامی ممالک میں ترکی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے۔