• news

راوی ٹائون میں پولیو سے بچہ انتقال کر گیا‘ رپورٹ 4 روز بعد آئی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) راوی ٹائون میں پولیو وائرس میں متاثرہ بچہ انتقال کر گیا۔ انسداد پولیو پروگرا م کے مطابق 26 ماہ کا محمد علی چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھا جو دس جولائی کو دم توڑ گیا۔ محمد علی کی پولیو وائرس کی تصدیق کی رپورٹ گزشتہ روز وصول ہوئی جبکہ محمد علی کے 4 روز قبل انتقال ہونے کا علم نہیں تھا۔ لاہور میں رواں سال یہ پولیو کا پہلا کیس تھا جس کے بعد پنجاب میں سال کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ اٹک آن لائن کے مطابق حضرو شہر میں پولیو کا کیس سامنے آ گیا۔ 6 ماہ کے بچے ایان علی ولد رمیز کی پولیو وائرس کی رپورٹ سامنے آئی ہے بچے کو مختلف ہسپتال میں لے جایا گیا جس میں حتمی طور پر پولیو ٹو کی شکایت سامنے آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن