• news

حکمران اپوزیشن کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں:غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمران بیروزگاری ختم کرنیکی بجائے اپوزیشن کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی ترقی کئی سال پیچھے چلی گئی ہے مہنگائی و بیروزگاری سے غریب کو زندہ درگو کردیا ہے تحریک انصاف نے سیاست میں بدتمیزی اور کرپشن کو فروغ دیا عوام کو مسائل سے دوچار کرنیوالی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن