• news

اسسٹنٹ کمشنرپنڈی بھٹیاں کے چھاپے،گرانفروشوں کو جرمانے،دکانیں سیل

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرپنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے جلالپور بھٹیاں میںمقرر کردہ ریٹس کی خلاف ورزی پر ہول سیل ڈیلرز ،کریانہ سٹورز،اور قصابوں پہر بھاری جرمانے عائد کئے مہنگی چینی فروخت کرنے پر ہول سیل ڈیلرز شیخ خالد کو 30ہزار روپے اور شیخ امانت کریانہ سٹور کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گرانفروشی پر خالد رمضان کریانہ اور شیخ ثاقب کریانہ سٹور کو 10,10ہزار روپے جرمانہ کیا ریٹ لسٹیں اور فلیکسز آویزاں نہ کرنے پر منیر کریانہ سٹور،مصطفیٰ کریانہ سٹور کو 5,5ہزار روپے جرمانہ کیا مہنگا چکن سیل کرنے پرگلزار قصاب ،قیصرقصاب،شاہد قصاب،سہیل قصاب کو 3,3ہزار روپے جرمانہ کیا مجموعی طورپر اسسٹنٹ کمشنر نے 1لاکھ 3ہزار روپے کے جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ہول سیل ڈیلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن