فٹبال پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن کا مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف میچ برابر
لاہور(سپورٹس ڈیسک) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں انجری ٹائم کے گول سے ساؤتھمپٹن کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے میچ برابری پر ختم ہو گیاا۔ بارہویں منٹ میں آرمسٹرانگ نے گول کیا تو ریڈ برگیڈ کے رشفورڈ نے گول کر کے حساب برابر کر دیا، 23 ویں منٹ مارشل کے کامیاب اٹیک سے سکور دو ایک ہو گیا۔انجری ٹائم کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے اوبافیمی نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال کر دکھایا۔ میچ دو دو کی برابری پر ختم ہوا۔