عالمی اتحاد کی علامت کے طور پر اولمپکس مقابلے کرائے جائیں: گورنر ٹوکیو
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے گورنر نے اولمپکس مقابلے کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے عالمی اتحاد کی علامت کے طور پر منعقد ہونا چاہیے۔ دنیا کو کرونا کی مشکل صورتحال درپیش ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے اور انسانی رشتوں کو باہم مضبوط بنانے کیلئے میں ان مقابلوں کی میزبانی کرنا چاہتا ہوں۔ جاپان وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا۔