جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں گزشتہ سال ساڑھے 8لاکھ مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی گئیں
لاہور( پ ر)جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں گزشتہ مالی سال (2019-20) میں 8 لاکھ 51 ہزار 813 مریضوں کو بلا معاوضہ طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں ۔اس عرصے میں 45019سی ٹی سکین،75012الٹرا ساؤنڈ،50494ای سی جی اور 44004مائنر آپریشن کیے گئے۔