• news

رحیم یار خان: غیر اخلاقی حرکت پر والدین کو شکایت،ا ستاد نے 4 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

رحیم یارخان، صادق آباد (کرائم رپورٹر،خبر نگار )فحش حرکات کرنے کی شکایت کرنے کی رنجش پر معلم نے طالب علموں پر تیزاب انڈیل دیا طالب علم جھلس کر زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل پولیس نے معلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق حق ٹائون کے رہائشی ریاض حسین نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اسی علاقہ میں رہائش پذیر اسامہ کے پاس اس کا 14سالہ بیٹا حسنین ، مارب ، قرآن پاک کی تعلیم کے حصول کے لیے جایا کرتے تھے جنہوں نے چند روز قبل اسے شکایت کی کہ معلم اسامہ ان پر بری نظر رکھتا ہے اور فحش حرکات کرنے پر مجبور کر تا ہے جس پر اس نے اپنے بیٹوں کو معلم اسامہ کے پاس پڑھنے سے روک دیا جس کی رنجش معلم اسامہ نے دل میں رکھ لی گزشتہ روز اس کا بیٹا حسنین ، مارب ،معیزوغیرہ گلی میں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران نقاب اوڑھ کر آنے والے معلم اسامہ نے اچانک تیزاب انڈیل دیا جس کے نتیجہ میں حسنین ، مارب ، معیز وغیرہ جھلس کر زخمی ہو گئے اور معلم اسامہ موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر تیزاب گردی کا شکار ہونے والے حسنین ، مارب ، معیز وغیرہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ اہل محلہ کی نشاندہی پر معلم اسامہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن