• news

امریکی جنگی جہاز میں لگی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھائی جا سکی، زخمی 60 ہو گئے

واشنگٹن(این این آئی )امریکی جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش اب بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے ۔جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں مرمتی کام کیلئے موجود یو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔ زخمیوں میں اکثریت اہلکاروں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن