• news

پنجاب اسمبلی:بی آرٹی کمپنی مزید ٹھیکے دینے پر تشویش،آیا صوفی کو مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میںبی آرٹی کمپنی کو پنجاب میں مزید ٹھیکے دینے پر تشویش اورآیا صوفی کو مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع کروادیں۔پشاور بی آرٹی بنانے والی کمپنی کوپنجاب میں مزید ٹھیکے دینے پراظہار تشویش کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،جس میں کہاکہ پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ٹھیکہ بھی پشاور بی آر ٹی بنانے والی کمپنی کو دیدیا ہے۔اب اسلام آباد میں مزید3ٹھیکے اسی متنازعہ کمپنی کو دے دئیے ہیں۔مشکوک کمپنی کو ٹھیکے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بھی پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ادھرمسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر اردگان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی ہے۔ ترک صدر کے اس جرأت مندانہ فیصلے سے امت مسلمہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے۔ 1453 میں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935 میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن