کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) ہنگری کی کمپنی نے کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے مامیخیل جنوبی ایک نمبر ویل پر 23 مئی کو کھدائی مکمل ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی ۔