انٹر مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا سونا 300 روپے فی تولہ سستا
لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر4پیسے بڑھ گئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی جبکہ صوبائی دارلحکومت میں ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کم ہو گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 166روپے63 پیسے سے بڑھ کر 166روپے 67پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 167 روپے پر برقرار رہی۔ صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت109500روپے سے کم ہو کر 109200 روپے ہو گئی جس سے10گرام سونا 22قیراط کی قیمت 85819 روپے اور سونا 21قیراط کی قیمت81918روپے ہو گئی ہے۔