8خودکشیاں، ساہیوال میں گھریلو جھگڑوں پر 2خواتین سمیت 3افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
ساہیوال‘ فیروز والا‘ شاہکوٹ، ننکانہ‘ رحیم یار خان‘ فیصل آباد (نامہ نگاران‘ نمائندگان‘ آن لائن) گھریلو جھگڑوں ‘ بیماری‘ بیروزگاری سے تنگ 2خواتین سمیت مختلف علاقوں میں 8افراد نے خودکشی کر لی۔ ساہیوال 2خواتین سمیت3‘ فیروز والا 2‘ ننکانہ صاحب ‘ راجن پور‘ فیصل آباد میں 3نوجوانوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں گھریلو حالات اور بیماری سے تنگ آکر دو افراد نے خود کشی کر لی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون میں بیماری سے دلبرداشتہ بتیس سالہ نوجوان اصغر نے خود کو بلیڈ مار کر لہو لہان کر لیا اورہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ‘گھریلو حالات سے تنگ آکر نوجوان شان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، وہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گائوں تارہ کوٹ کے رہائشی 24سالہ بشیر حسین نے مبینہ طور پرمیں معمولی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ علاوہ ازیں راجن پور کے رہائشی 25سالہ کریم نواز نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی‘ ذرائع نے بتایا کہ 25ساہ کریم بخش نے مسلسل بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر بھاری مقدار میں زہر پی لیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ساہیوال غلہ منڈی کے مظہر اقبال کی 30 سالہ بیوی ثمینہ نے گھریلو تنازعہ پر خاوند سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ عارف روڈ کالونی کے مقصود کی26سالہ بیوی نورین نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں رسی ڈال کر پھانسی لے لی۔ چیچہ وطنی سے مہمان آئے ہوئے محمد اظہر کے 42 سالہ نوجوان بیٹے محمد اقبال نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی دوا کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی۔ تینوں کو ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ دوسری طرف فیصل آباد منصورہ آباد کے رہائشی 23 سالہ وقار محمود ولد محمود الحسن نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔