متعدد وارداتیں،شہری قیمتی سامان سے محروم،ماڈل ٹاؤن میں 6لاکھ کا ڈاکہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورمیں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سے6 لاکھ 35 ہزار،مانگا منڈی سے 5لاکھ67ہزار، باٹا پور سے4 لاکھ 25ہز ار، اچھرہ کے علاقہ سے 2 لاکھ20 ہزار، مصطفی ٹاؤن سے ایک مالیت کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں سمن آباد سے75ہزار، ڈیفنس اے کے علاقہ سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ جبکہ سندر اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں اور سبزاہ زار، مغلپورہ اور شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔